بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد18ہزار سے متجاوز

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ میں گزشتہ سال ٰ6374زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ رجسٹراربلوچستان ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2024ء کے شروع میں زیرالتوا مقدمات 4952تھے سال 2024کے دوران 6694مقدمات دائر ہوئے جبکہ 31دسمبر2024تک 6374مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اسوقت عدالت عالیہ بلوچستان میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد5272ہے اسی طرح گزشتہ سال کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات 17818تھے سال2024کے دوران ماتحت عدلیہ میں 57299مقدمات دائر ہوئے جبکہ 56432مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اسوقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد18685ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں