گوادر میں آل پارٹیز کادھرنا جاری، حکومتی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہیں،بلوچستان بار کونسل
بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوادر میں آل پارٹیز کی جانب سے جاری دھرنا اور حکومت کی جانب ہٹ دھرمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے عوام اس وقت اپنے حقوق کی فراہمی کیلئے سراپا احتجاج ہیں گوادر اس سے منسلک اضلاع کے عوام کا ذریعہ معاش باڈر ٹریڈ ہے جسے بند کرکے عوام کے معاشی قتل کی مترادف ہے بیان میں کہا کہ گوادر میں غیر قانونی ٹالریننگ سے ماہی گیروں کا معاشی قتل جاری ہے بیان میں کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اور سی پیک میں مقامی لوگوں کو روز گار دینے کی بجائے غیر مقامی لوگ بھرتی کئے گئے بیان میں کہا کہ عرصہ دراز سے وہاں کے مقامی لوگ آباد ہیں جنہیں تاحال مالکانہ حقوق سے محروم رکھا گیا ہے بیان میں کہا کہ سی پیک دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ وہاں کے عوام آج بھی جدید دور میں بنیادی حقوق بجلی روڈ صاف پانی گیس سے محروم ہیں بیان میں کہا کہ سی پیک کے نام سے ہزاروں نوجوانوں کو اسکالرشپ دیا گیا جس میں گوادر بلوچستان سے کوئی بھی شامل نہیں بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور آل پارٹیز گوادر کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے بلوچستان بار کونسل گوادر کے عوام کے ساتھ ہے