عبدالخالق ہزارہ پر حملے کی تحقیقات کی جائے، بی این پی
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے حالات ابتری کا شکار ہیں حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہے اغوائبرائے تاوان کے واقعات، سیاسی رہنما?ں پر حملے اور حالیہ واقعہ باعث افسوس ہے سیاسی اکابرین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ایچ ڈی پی کے چیئرمین ایک قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کے ساتھ ایسے اقعہ ناقابل برداشت ہے بی این پی ایچ ڈی پی کے سربراہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے صوبائی حکومت بلند و بالا دعوے کرنے کی بجائے عملی طور پر سیاسی رہنما?ں کے تحفظ کو یقینی بنائیں لفاظی حد تک تو معاملات کو بہتر کہا جا سکتا ہے لیکن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے جو قابل افسوس عمل ہے حکمرانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیںاور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں –