موٹر وے ایم 9 پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے موٹر وے ایم 9 پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم 9 پر 2 مسافر بسوں سمیت 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments