حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، شاہد رند

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں لیکن حکومت اور سکیورٹی فورسز ان عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیںترجمان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے شاہد رند نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ بلوچستان حکومت عوام کے تعاون سے صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں