حب ،مسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ ،2افراد قتل

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر مسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ 2افراد جاں بحق نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی صبح سویرے حب شہر کے قریب دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم معلوم مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عزیز اللہ اور عطاء محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے نعشوں کو حب اسپتال منتقل کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments