لورلائی میں مسافروں کے قتل کی مذمت، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، زرداری، شہباز شریف
ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر بےگناہ شہریوں کو بےدردی سےقتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔صدر نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان مین انتشار، بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
Load/Hide Comments


