منگچر بازار میں د ستی بم دھماکہ و فائرنگ سے دو افراد زخمی، لیویز
کوئٹہ(آن لائن)منگچر میں دھماکہ و فائرنگ دو افراد شدید زخمی لیویز ذرائع کے مطابق منگچر جوہان کراس بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بازار میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے جوابی فائرنگ سے مسلح فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد ریاض احمد ولد حاجی عبدالحئی ، سراج احمد ولد عبدالقیوم اقوام نیچاری ساکنان کلی گزک جوہان کراس منگچر شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی مندے حاجی منگچر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے
Load/Hide Comments


