گلستان سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد
گلستان: قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں 5دن سے لاپتہ 13سالہ لڑکے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کلی حاجی خدائے رحیم ہائی سکول سے 13سالہ ظہور احمد کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے 13سالہ ظہور احمد 20اگست بروز جمعرات سے لاپتہ تھے ان کے موت کی محرکات و دیگر سے متعلق لیویز نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ بھی متوفی بچے کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے پہنچے اور یقین دہانی کرائی کہ بچے کی پراسرار گمشدگی و دیگر سے متعلق تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے لائی جائیں گی اور جو بھی اس میں ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


