شاہینہ شاہین کے قتل کی مذمت،ملزم کو کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک باصلاحیت و متحرک خاتون صحافی کا دن دہاڑے قتل لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ریاست کو یقینی بنانا ہوگا، صحافی جْرم کا یوں آسان حدف نہ بنیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس طرح کے واقعات خواتین میں بھی عدم تحفظ کا احساس بڑھاتے ہیں، دنیا میں ملک کی بدنامی سوا ہے ۔پی پی پی چیئرمین نے مقتول شاہینہ شاہین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


