افغانستان، سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، پچیس طالبان ہلاک، آٹھ زخمی
کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں پچیس طالبان ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان اسداللہ زئی نے بتایا کہ صوبہ لغمان کے ضلع علیشنگ میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پچیس طالبان جنگجو ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے طالبان کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لے لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے ریڈ یونٹ کے پانچ جنگجو بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


