موٹر وے زیادتی کیس، گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور؛لاہور، سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کرنے کے لیے عابد نے اسے اور بالا مستری (اقبال )کو لاہور بلایا، واردات کے لیے تینوں نکلے لیکن بالا مستری واپس چلا گیا۔ شفقت نے اعتراف نے کیا کہ اس نے اور عابد علی نے ڈکیتی کی اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ واردات کے وقت ہم نشے میں تھے، متاثرہ خاتون سڑک سے نیچے نہیں جارہی تھی، ہم پہلے بچوں کو نیچے لے کر گئے تو پھر خاتون سڑک سے نیچے آگئی، خاتون کو سڑک سے نیچے آنے کے بعد ہم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، گاڑی کا شیشہ توڑنے سے عابد کا ہاتھ بھی زخمی ہوا تھا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ جائے وقوعہ پر پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں، پتھر یا لکڑی پھینک کر گاڑیوں کو روکتے تھے، جائے وقوعہ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔ملزم شفقت نے بتایا کہ عابد سے مل کر شیخوپورہ میں بھی ڈکیتی میں زیادتی کی کوشش کی لیکن پولیس کے موقع پر پہنچنے سے زیادتی نہ کرسکے اور فرار ہوگئے۔گرفتار ملزم شفقت نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ لنک روڈ واقعے کے بعد ایک رات قلعہ ستار شاہ میں قیام کیا، دوسرے روز میں دیپالپور اور عابد مانگامنڈی اپنے والد کے پاس چلا گیا تھا، عابد سے آخری رابطہ تین دن پہلے ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں