رجعت پسندی کے ذریعے بلوچ قومی فکروسیاسی نظریہ کونقصان پہنچایا جارہاہے،رئوف مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے ممبرسنٹرل کمیٹی میررئوف مینگل کی قیادت میں سریاب روڈ بالمقابل بلوچستان یونیورسٹی نزدگرین ٹائون کوئٹہ میں بلوچستان کے معروف آرٹسٹ پروفیسر اکرم دوست کے زیردست مہرگڑھ اسٹوڈیوکادورہ کیا وفدمیں بی این پی کیسی سی ممبرچیئرمین جاویدبلوچ بی ایس اوکے مرکزی سیکرٹری جنرل منیرجالب بلوچ سی سی ممبرحفیظ بلوچ بی این پی کے ضلعی نائب صدر ملک محی الدین لہڑی لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی میر غلام رسول مینگل میرنوروزبلوچ نجیب بلوچ ودیگرنے بلوچی ثقافتی تاریخی نوادرات کامعائنہ کیا انہوں نے کہاکہ پروفیسراکرم دوست بلوچستان کاقومی اثاثہ ہے جن کی خدمات بلوچستان کی شناخت اورثقافت کواجاگرکرنے میں لاثانی ہیں جن کی فن پاروں میں بلوچستان کی پسماندگی روشن خیال تاریخی علمی قومی ثقافتی کی جھلک منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں مہرگڑھ تاریخی نقش ونوادرات کواپنے دست فن سے مثبت اورتاریخی پہلوں کیساتھ محفوظ کرناایک قومی خدمت ہے جسے قومی جزبے کے تحت محفوظ کرکے خوبصورت اندازمیں پیش کرناقابل تحسین ہے کیونکہ قوموں کی تاریخ میں زبان ثقافت اولیت رکھتے ہیں بلوچستان کی احساس محرومی تاریخی فتوحات قبائلی مثبت پہلوں خانہ بدوش زندگی کے خوشنما رنگوں شادی غم لشکر کشی سمیت تاریخی نقش محفوظ کرکے عکس کے ذریعے بلوچستان کا تاریخی پس منظربیان کرنا ایک حقیقی قوم دوستی سے تعبیرہے اپنی فن کے ذریعے جوقومی خدمت کیاہے ان کا شمار بھی قومی ہیروز میں ہوتا ہے قوموں کی ترقی اور تاریخی اہمیت سے اپنی تہزیب وتمدن کوبڑھانے کیلئے ہرطبقہ فکراپنے صلاحیتوں کے مطابق کردارنباکرہی اپنی حیثیت اوراحساس کوبرقراررکھ سکتا ہے بلوچستان تاریخی مقام رکھتی ہے موجودہ حالات میں بلوچ نیشلزم کیخلاف طاقتورقوتیں برسرپیکارہیں جواستحصالی استعماری اوررجعت پسندی کے ذریعے بلوچ قومی فکرسیاسی نظریہ کونقصان پہنچارہے ہیں جس طرح پروفیسراکرم دوست مختلف مشکلات ومسائل کے باوجوداپنے فن سے قومی خدمت کوترجیح پررکھا اسی طرح دیگرشعبائے زندگی پرگرفت رکھنے والے بھی بلوچ فرزندقومی عمل کے سامنے مصلحت خوف خودغرضی کوایک طرف رکھ کراپنے صلاحیتوں کواستعمال میں لائے تو بلوچ قومی کودنیاکی کوئی طاقت ان کے قومی حقوق وسائل وساحل پرتسلط اورکالونی بنانے کی سوچ کامیاب نہیں ہوگی مہرگڑھ اسٹوڈیوکاقیام وسیع قومی سوچ کامظہرہے کس کیلئے پروفیسراکرم دوست بلوچ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں جوخاموشی سے بلوچستان کامظلوم استحصال زدہ چہرہ پیش کررہاہے جس میں لازوال قربانیوں کی داستان کوہزارسالہ تاریخ کے نشیب وفرازمیں انتہائی محتاط اندازمیں پیش کیا ہے جسے باقاعدہ تسلسل سے قومی خدمت کابے مثال نمونہ ہے پروفیسر اکرم دوست بلوچ نے مہرگڑھ اسٹوڈیوکے مختلف حصوں کادورہ کراتے ہوئے بریفنگ دی۔


