آٹے کا بحران سنگین ہو گیا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، دکانوں پر 20کلو آٹے کا تھیلا 860کی بجائے 1100میں فروخت ہونے لگاہے جس سے بیشتر شہری پریشان ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق بیشتر اسٹورز پر تو آٹا دستیاب ہی نہیں۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیابی کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہونے لگا ہے، لاہور ہو یا پھر کوئی بھی اور شہر20کلو آٹے کا تھیلا مقررہ قیمت پر خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔

جبکہ بیشتر اسٹورز پر آٹا دستیاب ہی نہیں اور جہاں ملتا ہے وہاں قیمت ہی آوٹ آف کنٹرول ہے،دکاندار بھی آٹے کی عدم دستیابی پر پریشان ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی ممکن نہیں بناسکیں۔جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں لوگ پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں