نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے،بلاول بھٹوزرداری
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ نہ الزام بتایا نہ ثبوت پیش کیا گیا اور مخدوم حبیب اللہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف نیب کو مزید متحرک کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کرسکتیں۔
Load/Hide Comments


