برازیل : لڑکی سپراسٹور کے شیلف تلے دب کر ہلاک

برازیل کے سپراسٹور کے شیلف ڈومینوز کی طرح گر پڑے، اچانک شیلف گرنے سے اک لڑکی ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ برازیل کے شمالی شہر ساؤلوئیس کے سپراسٹور میں فورک لفٹ سے سامان رکھنے کے دوران رونما ہوا۔ حادثے میں سامان بھرے لوہے کے بھاری شیلف قبار در قطار گر پڑے تو سپراسٹور میں بھگدڑمچ گئی۔
اس حادثے میں اسٹور کی 21سالہ ملازمہ ایلن جان کی بازی ہار گئی، وہ سامان سے بھرے شیلف کے نیچے دب گئی، جس کی لاش ریسکیو ٹیم نے نکالی۔ سپراسٹور میں رونما ہونے اس حادثے میں زخمی ہونے والے 8افراد میں اسٹور کے ملازمین اور خریدار شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہلاک ایلن کے کزن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے سپراستور میں 3ماہ قبل ملازمت شروع کی تھی اور وہ اپنی نوکری سے خوش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں