میڈیامتوسط طبقے کی آواز کو حکومت تک پہنچانے کیلئے کرداراداکررہا ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ، جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء سابق سینیٹرمولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ میڈیا ملک کی ترقی،متوسط طبقے کی آواز کو حکومت وقت تک پہنچانے کیلئے اہم کرداراداکررہی ہے،ٹنڈو اللہ یارکے صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن جدوجہدکرینگے۔گزشتہ روز جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء سابق سینیٹرمولانا حافظ حمداللہ نے گزشتہ روز ٹنڈو اللہ یار پریس کلب کی بندش کے خلاف صحافیوں کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اس موقع پر صحافی برادری نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر پریس کانفرنس میں حافظ حمداللہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈو اللہ یار کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو فی الفور حل کئے جائیں پریس کلب کیلئے متبادل جگہ فراہم نہ کی گئی تو ہم صحافیوں کے حقوق کیلئے شانہ بشانہ میدان میں نکلیں گے جمعیت علما اسلام صحافیوں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون ہمیشہ جاری رکھے گی دریں اثنا حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ٹنڈو اللہ یار پریس کلب کیلئے متبادل جگہ الاٹ کی گئی جس پر صحافی برادری نے حافظ حمداللہ کی جانب سے یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں