ملتان، بھوک ہڑتالی کیمپ بے سود، بلوچ طلباکا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، سیکورٹی ملی نہ ایمبولینس

ملتان میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں سکالر شپس کی بحالی کے لیے بلوچ طلبہ نے 40 روز تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا تاہم مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے جس کے بعد ملتان سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا انعقاد کیا گیا، بلوچ طلبہ کا اسکالرشپس کی بحالی کیلئے لانگ مارچ ملتان سے لاہور کے راستے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ یاد رہے گزشتہ چالیس دنوں سے بہاؤلدین ذکریہ یونیورسٹی ملتان کے طلبہ بلوچستان اور فاٹا کے مخصوص نشستوں پر اسکالرشپس ختم کرنے کے خلاف دھرنا دیئے بیٹھے تھے جو بالآخر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں۔المیہ یہ ہیکہ بلوچ قوم کی دھرتی سے بیش بہا وسائل لوٹ کر ریاست بدلے میں بلوچ مخلوق کو خون سے لت پت لاشیں، فرزندوں کی جبری گمشدگی، بھوک، بیروزگاری، لاعلاجی، بے تعلیمی اور کربناک ازیتیں لوٹا رہی ہے۔تعلیم کے بنیادی حق کو چھیننے کے خلاف بلوچ طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ تمام ترقی پسند قوتوں سے گزارش ہیکہ وہ جمہوری اقدار اور انسانی ہمدردی کی بناء پر بلوچ طلبہ کا ساتھ دیں اور مکمل تعاون کریں۔آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والے طلبہ کو پنجاب حکومت کی طرف سے سیکورٹی دی گئی ہے نہ ہی ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں