منشیات فروشی کے الزامات، کراچی کے چائے خانوں پر پابندیاں

کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پوش علاقوں میں چائے کے ڈھابوں سے منشیات کی سپلائی کی سوشل میڈیا پر مبینہ رپورٹس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کے اہم اجلاس میں اس سلسلے میں 25 چائے خانوں کے مالکان کو طلب کرکے فوری طور پر قواعدوضوابط اور ایس او پیز کا پابند ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم ایک شہری کی جانب سے جاری کیا گیا خط وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں شہری کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے خانوں سے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں