طلبا نمائندوں کی گورنر سے ملاقات، مطالبات کے پورے ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا، بلوچ طلبا

آج ساہیوال کے قریب بلوچ طلباءلانگ مارچ کے نمائندوں کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات ہوئی ہے،
بلوچ طلباء لانگ مارچ کے نمایندوں نے گورنر پنجاب کو اپنے تمام مطالبات سے تفصلا آگاہ کیا اور پنجاب کے مختلف یونیورسٹیز بشمول بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کےلیے مختص سیٹوں پر درپیش مسائلِ کے اور ان کے حل پر تفصیلا گفتگو ہوئ. اس کے ساتھ بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی خان کے طلباء کےلیے مختص سیٹوں پر اسکالرشپس اور ان نشستوں میں اضافہ پر بھی ڈسکشن ہوئی۔
گورنر نے طلباء کو یقین دلایا کہ بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کےلیے مختص اسکالرشپ دوبارہ بحال کی جائیں گی اور دیگر یونیورسٹیز میں مختص سیٹوں پر درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک مستقل پالیسی ترتیب دے رہے ہیں. البتہ ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی کے طلباء کےلیے کوٹہ سیٹوں میں اضافہ گورنر حل نہیں کرسکتا اور اس مسئلے کو وزیراعلیٰ پنجاب ہی حل کر سکتے ہیں۔

ہمارا واضح موقف ہے کہ اس سے پہلے بھی کئ دفع یقین دہانیاں اور نوٹسز لیں گی. جب تک حکومت باقاعدہ عملی طور پر ایک پالیسی ترتیب دے کر ریزرو سیٹوں کی بحالی اور ان کے مستقبل کے لئے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتے،اور پنجاب حکومت ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازی خان کے طلباء کےلیے مختص سیٹوں میں اضافہ اور اسکالرشپس کا اجراء نہیں کرتے تب بلوچ طلباء لانگ مارچ جاری رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں