بلوچستان کے غیور عوام نااہل حکمرانوں کے نرغے میں نہیں آئیں گے،مولانا واسع

کوئٹہ؛جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ بلوچستان کے غیور عوام نااہل حکمرانوں کے نرغے میں نہیں آئیں گے،جمہوریت پسند عوام آج پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپورشرکت کرکے ثابت کرینگے کہ حکمران عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں،پاکستان جمہوری تحریک کاآج کوئٹہ میں جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا،پی ڈی ایم کے صدر وجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا آج کا جلسہ کامیاب ہوگا ہماری جلسے کیلئے ایوب سٹیڈیم گراؤنڈ ناکافی ہے کوئٹہ شہر کی گلیاں روڈوں پر خوشی کی سماں ہے کہ بہت جلد سلیکٹڈ حکمران اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائینگے حکومت بلوچستان،بلو چستان کے غیور عوام کو ڈرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔مولانافضل الرحمن کوئٹہ پہنچ گئے دوردراز علاقے موسیٰ خیل،ژوب،حب،خضدار سے کے لوگ صبح سویرے نکلیں گے،پی ڈی ایم کے ساتھیوں نے شہر بھر میں جھنڈے لگائے ہیں،پورا کوئٹہ شہر جلسہ گاہ بن جائے گا، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ صرف گراؤنڈ نہیں بلکہ پورا کوئٹہ شہر ہمارا جلسہ گاہے۔بلوچستان کے غیور عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے بیروزگاری،مہنگائی سے چھٹکارا پاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں