ملک خلفشار کا شکار،نئے سرے سے ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ

خضدار (نمائندہ انتخاب) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ حصول پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل تو کر لی گئی مگر انصاف کے حصول ابھی تک نا ممکن رہا ہے،پاکستان اس وقت شدید خلفشار کا شکار ہے موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی ترجیحات کا نئے سر ے سے تعین کرنا ہو گا،ملک میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ قومی اداروں اور سیاست دانوں کے درمیان کوئی جنگ ہے حقیقت یہ ہے کہ اگر ہر ادارہ آئین کے تحت اپنے دائرہ اختیار میں رہے تو کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا،بلوچستان میں پسماندگی عام ہے سی پیک کی ترقیاتی پیکج میں بلوچستان اور گلگت کو اولیت ملنی چائیے بلوچستان کے لوگ اسلام کے رشتہ کی بنیاد پر پاکستان سے الحاق کیا ان کی اس قربانی کی قدر کرنی چائیے فرانس ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ تفہیم القران قادر آباد میں سالانہ جلسہ و محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا محسن انسانیت کانفرنس سے ممتاز مبلغ و عالم دین خطیب مولانا جمشید احمد خان، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر،صوبائی رہنماء محمد عارف دمڑ،جماعت اسلامی ضلع خضدار امیر مولانا محمد اسلم گزگی،جماعت اسلامی ضلع خضدار کے سابق امیر مولانا امان اللہ مینگل،جنرل سیکرٹری عبدالباسط شاہوانی،نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل،بی این پی کے سابق ضلعی نائب صدر حیدر زمان بلوچ،سابق میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد،سردار حیات خان ساجدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسہ میں خضدار کے مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران،قبائلی و سیاسی عمائدین خضدار،قلات،واشک،لسبیلہ،باغبانہ،کرخ،زہری،وڈھ،وہیر،نال اور گردنواح کے علاقوں سے عوام الناس نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا اغاز اتوار کے روز صبح دس بجے تلاوت کلام پاک سے ہوئی، کانفرنس کے لئے مدرسہ کے احاطہ میں لامحدود لوگوں کے بیٹھنے کے لئے پنڈال بنایا گیا تھا، جب کہ قومی صوبائی اور علاقائی قائدین کی بیٹھنے کے لئے وسعت پذیر اسٹیج قائم تھا۔مقررین نے کہا کہ اسلا م دین فطرت ہے اور اس میں محبت بھائی چارہ اور باہمی احترام کو اولیت حاصل ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا تھا اس جیسے عظیم شخصیت کے خلاف سازشوں کا سلسلہ آج سے نہیں روز اول سے رہی ہے مگر کبھی ان سازشوں سے ان کی محبت میں کمی نہیں آئی بلکہ ہمیشہ ان سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا فرانس میں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بھی اسی سلسلہ کا تسلسل ہے فرانس کے صدر جو کہ فاترالعقل شخص ہے اس کے اقدامات کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ایک سازش کے تحت ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں سمجھنا ہو گا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام تمام مسلکوں کے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ ان سب کی تربیت آقا دو جہاں سرورکائینات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے اگر ہم میں سے کوئی بھی اہل بیت اور صحابہ کرام پر سوال اٹھائیں گے تو اس کا مطلب ہو گا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت پر سوال اٹھا رہے ہیں ماضی قریب میں مساجد اور امام بارگائیں محفوظ نہیں تھیں اس کے لئے منصورہ میں جماعت اسلامی کی میزبانی میں تمام مسلکوں کے قابل احترام علماء کرام کا اجلاس ہوا جس میں بائیس نقاط پر اتفاق کیا گیا تھا جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سابق ایم این اے لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک شدید خلفشار کا شکار ہے افراتفری کا عالم ہے اگر موجودہ صورتحال کو باہمی گفت شنید سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تو اس کے اثرات ملک کے لئے اچھے نہیں ہونگے موجودہ خلفشار کودیکھ کر جماعت اسلامی یہ واضح کہنا چاہتی ہے کہ ہم سب کو بحیثیت قوم اپنی قومی ترجیحات کا نئے سرے سے جائزہ لینا چائیے انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اداروں اور سیاست دانوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہے حالانکہ کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی بلوچستان میں پسماندگی سر چھڑ کر بول رہی ہے ترقی دو ر دور تک نظر نہیں آ رہی ہے حالانکہ بلوچستان کے عوام نے اسلام کے مقدس رشتہ کی بنیاد پر پاکستان سے الحاق کیا تھا اب یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ ریاست۔ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں سی پیک منصوبہ میں زیادہ تک حدود بلوچستان اور گلگت کے ٓتے ہیں سی پیک منصوبے میں بھی ان دنوں علاقوں کو بنیادی اہمیت و اولیت دیا جائے گوادر میں ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو روزگار کا بھی تحفظ دیا جائے گامحسن انسانیت کانفرنس کے اختتام پر جامعہ تفہیم القران سے فارغ ہونے والے حفاظ اور علماء کی دستار بندی کی گئی جبکہ جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر کی جانب سے تمام مہمانوں کو بلوچی دستار و بلوچی چادر پیش کی گئی ۔۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے لیاقت بلوچ نے خضدار میں محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نبی مہربان کی شان میں گستاخی کرنے پر فرانس اپنے سربراہ سمیت پوری مملکت امت مسلمہ کا مجرم ہے، فرانس کے صدر کی جانب سے گستاخی پر مذمت کرتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کے حکمران فرانس کو واضح پیغام بھیجیں کہ جوانہوں نے گستاخی کی ہے وہ ناقابل تلافی جرم ہے، اس پر نہ صرف فرانس سے سفارتی تعلقات کا خاتمہ بلکہ سلامتی کونسل سے فرانس کی مستقبل رکنیت بھی ختم کردی جائے، موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق کی اشد ضرور ت ہے، قرآن و سنت کی تعلیم پر متحد ہونے کی ضرور ت ہے، ہمیں اپنی ترجیحات من حیث القوم از سرنوتشکیل دینے کی ضرورت ہے، ملک میں انصاف کا بول بالاہوسودی نظام کاخاتمہ کیا جائے، پاکستان تمام قوموں کا مشترکہ گلدستہ ہے تاہم باوجود اٹھارویں ترمیم کے قوموں کو ان کے حقوق ان کے منشاء کے مطابق نہیں مل رہے ہیں، بلوچستان وسائل اگلنے والا صوبہ ہے لیکن یہاں کے لوگ آج بھی غربت و بے روزگاری کی زندہ تصویر ہیں، بد حالی و بے بسی اور احساسی محرومی نے ہر سمت ڈیرے ڈال رکھا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل منصفانہ طریقے سے تقسیم کیئے جائیں، جن صوبوں سے وسائل نکلتے ہیں پہلے ان کا حق بن جانا چاہیئے ان خیالات کااظہار مدرسہ تفہیم القرآن قادرآباد خضدار کے زیر اہتمام منعقدہ ساتویں سالانہ محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں