سینیٹ کے 20 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد :سینیٹ کے20 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سینیٹ حکام کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کا مہمانوں اور اسٹاف کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس اور مہمانوں کی آمد پر پابندی کا حتمی فیصلہ چیئرمین سینیٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں