ڈیرہ اللہ یار، مسلح افراد کی فا ئر نگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاوں میں قبائلی دشمنی کی بنا پر نامعلوم مسلح افراد نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا۔پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود گوٹھ قطب الدین جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے اندھادھند فائرنگ کرکے پلیا خان اور محمد الدین مندرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے پرائیوٹ گاڑی میں دونوں لاشیں اٹھا کر سول اسپتال پہنچائیں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں پولیس کے مطابق واقعہ مندرانی قبیلے کے دو فریقین میں دیرینہ تنازعہ کے باعث پیش آیا ہے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں