شعبہ طب کو نسلی بنیادوں پر استعمال ہونے نہیں دینگے، بی ایس او پجار

بی ایس او پجار صدر کوئٹہ زون  ڈاکٹر عمیر بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فیزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات قریب پہنچ چکے ہیں گزشتہ کہی عرصہ سے ہم اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کررہے ہیں لیکن نام نہاد نمائندگان نے ناصرف مسائل سے رو گردانی کی بلکے اپنے میڈیکل کے حلف سے بھی وفا نہیں کی ۔ انتخابات میں ہمیشہ طلباء اور خاص کر ینگ فیزیوتھراپسٹس کو دھوکا دہی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جھوٹے وعدوں نے مسائل کو مزید ذیادہ گھمبیر بنا دیا ہے ۔ طب کا شعبہ ہمیشہ سے تعصب سے پاک رہا ہے لیکن کچھ ناں پروفیشنل کرسی کے لالچی اس شعبہ کو تعصب اور نفرت کی نظر کرنا چاہتے ہیں ان انتخابات میں اپنے نمائندگان کو ان کے پالیسی کے بنیاد پہ ووٹ دیا جاے گا ۔ فیزیوتھراپی وارڈ کا پتہ تک نہیں کون لوگ اس کو چلاتے ہیں اور کہی برسوں سے اس کا پرسان حال نہیں مریضوں کی خدمت کرنا دور کی بات ہے وہاں ہاوس جاب ڈاکٹر کا جانا بھی شجر ممنوعہ قرار دیا ہے فیزیوتھراپسی کے وارڈ میں نامعلوم افراد کا قبضہ ہے جو اپنا اجاراداری قائم رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرکے تعصب اور نفرت محض اپنے کرسی بچھانے کے لئے کررہے ہیں اس دفعہ اپنے نمائندگان سے سوال جواب سیشن کا انعقاد اولین ترجیح ہوگی کسی کو زبان اور نسلی بنیادوں پہ طلباء اور شعبہ طب کو استعمال ہونے نہیں دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں