ریلوے کی طرف سے محکمہ تعلیم بلوچستان کو نوازے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: اربوں روپے کے خسارے کا شکار پاکستان ریلویز کی طرف سے محکمہ تعلیم بلوچستان کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ریلویز کی طرف سے بغیر معاہدے کوئٹہ میں قیمتی اراضی محکمے کے حوالے کر دی گئی، معاہدے کے بغیر اراضی لیز پر دینے سے ریلویز کو 55کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا ہو گیاوزارت ریلوے کی دستاویزات کے مطابق صوبائی محکمے کو 2004میں سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کے کہنے پر اراضی لیز پر دی گئی تھی جس کا دونوں محکموں میں کوئی ایگریمنٹ نہیں ہوا،ریلویز کی طرف سے رینٹ مانگنے پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے ہری جھنڈی دکھا دی، دونوں محکموں میں باقاعدہ کوئی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ پاکستان ریلویز کو کرایہ ادا نہیں کر رہا جو بڑھتے بڑھتے 2020تک 55کروڑ تک پہنچ چکا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی طرف سے ریلویز کے اس اقدام پر سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں، اور ریلویز کو متعلقہ محکمے سے جلد سے جلد بقایاجات وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں