مستونگ،ڈاکوؤں نے مسافر کوچ کو لوٹ لیا، متاثرین کا احتجاج

مستونگ :مستونگ شہر کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوں کی مسافر کوچ میں لوٹ مار، ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کا شدید احتجاج ڈاکوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجا قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکراچی سے کوئٹہ جانے والے مسافر کوچ میں 6 مسلح ڈاکو خضدار سے سوار ہوکر راستے میں گن پوائنٹ پر کوچ ڈرائیور اور مسافروں کو یرغمال بنا کر مسافروں سے نقدی موبائل فونز وغیرہ چھینے کے بعد مستونگ شہر کے قریبی علاقہ چوتو مل کے قریب کوچ سے اتر کر فرار ہوگئے تھے۔جسکے بعد ٹرانسپوٹرز اور مسافروں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر کلی غلام پڑینز کے قریب دھرنا دے کر روڈ کو ٹریفک کے لیے ایک گھنٹہ تک بلاک کی۔بعد ازاں ڈی ایس پی مستونگ نورآحمد رند اور ایس ایچ او سٹی سعید آحمد اور نائب تحصیلدار کھڈکوچہ تھانہ بلند خان شاہوانی نے پولیس و لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے کامیاب مزاکرات اور ڈاکوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ٹرانسپوٹرز نے احتجاج ختم کر کے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں