بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ارکان کی غیر حا ضر ی پر ملتوی
کوئٹہ:اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ارکان کی غیر حا ضر ی پر 3دسمبر تک ملتوی کر دیا۔پیر کو بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدمقر رہ وقت پر اسپیکر میر عبد القدو س بز نجو کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں تلا وت کلام پاک کے بعد اسپیکر نے اراکن کی حا ضر ی کو دیکھتے ہو ئے کور م کی گھنٹیاں بجا نے کا کہا تاہم مقر رہ وقت تک اراکان اسمبلی کی عدم مو جو دگی پر اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو نے اسمبلی کا اجلاس کا روائی شروع کئے بغیر ہی تین دسمبر تک کیلئے ملتو ی کر دیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میر عبد القدوس بزنجوایک بار وزراء کی عدم حا ضر ی کی بنا ء پر اجلاس کو ملتوی کر چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


