رضاکاروں کی خدمات،ڈی سی کوئٹہ کا وعدے سے مکر جان غیر زمہ داری ہے، جمیعت

کوئٹہ:ڈی سی کوئٹہ کے وعدے کے باوجود جے یو آئی کے وفد کی ملاقات سے مکر جانا غیر ذمہ دارانہ روش ہے ملاقات کامقصد مرکزی جماعت کے فیصلے کے مطابق کرونا وائرس سے نمنٹنے کیلئے آپنی جماعت کی خدمات پیش کرنے کے علاوہ انصارالاسلام کے رضاکاروں کی کھیپ فراہم کرنا تھا ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری اورضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد‘جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ‘اور دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر اور صوبائی سرپرست مولانا عبدالرحمن رفیق کی سربراہی میں وفد ڈی سی آفس پہنچا تو ڈی سی نے مختلف حیلوں بہانوں سے ملاقات ٹالنے کی کوشش کی جس کی جمعیت علما اسلام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈی سی کے منصب پر فائز شخص کو کوئٹہ شہر اور سیاسی اور عوامی جماعتوں کی اہمیت سے نابلد قرار دیدیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی کا منصب ہر قسم کی سیاسی اور جانبداری کے مناقشات سے دور ہونا چاہیئے ایک سرکاری افسر کا قومی رہنماں کے ساتھ غیر مناسب رویہ ان کے منصب اور فرائض کے شایان شان نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان خصوصا کوئیٹہ شھر میں نوے فیصد سے زیادہ مساجد کے آیمہ کرام اور خطبا کا تعلق جمعیت علما اسلام کے ساتھ ھیں اور اس مھلک وبا سے بچا اور احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے حوالے سے مسجد منبر سے جوکردار ھوسکتا ھے وہ کسی اور جگہ ممکن نہیں ھے اور جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کی طرف سے سینکڑوں رضاکاروں کی بلامعاوضہ خدمات سے انکار اور ملاقات کاوقت نہ دئیے جانے سے یہ بات واضح ہوگئی موصوف کرونا وائرس کے مسئلے پر کتنے فکرمند اور سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ ڈی سی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور طرز عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں