بلوچستان بار کونسل کی نشست پر قرعہ اندازی،ایوب ترین کامیاب

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کوئٹہ کی چار نشستوں پر چوتھی سیٹ پر دو اْمیدواروں پروفیشنل پینل کے ایوب ترین اور وکلاء اتحاد کے اکبرشاہ کے ووٹ برابر ہونے پر ریٹرننگ آفیسر ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر کانسی نے سرکاری گنتی کے دوران امیدواروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے زریعے لاٹ جیتنے پر ایوب ترین کو کامیاب قرار دے دیا یوں بلوچستان بھر سے سرکاری گنتی مکمل ہونے پر بلوچستان بار کونسل کی کل سات نشستوں پر بالترتیب قاری رحمت اللہ کاکڑ،خلیل احمد پانیزء،نجم الدین مینگل،منیراحمد خان کاکڑ،راحب خان بْلیدی،قاسم خان گاجے زئی کامیاب قرار دے دئیے گئے جس میں سے چار کا تعلق پروفیشنل لائرز گروپ جبکہ تین کا تعلق وکلاء اتحاد سے ہے تمام کامیاب اْمیدواروں کو سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے وکلاء کے اجتماعی فلاح،اتحاد،وقار کے لئے مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے ملک میں آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی و عدلیہ و بار کی آزادی،عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور وکلاء سمیت محروم طبقے کے حقوق کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ججوں و سرکاری اداروں میں وکلاء کی قابلیت،صلاحیت،کو بلا امتیاز پرکھنے اور تعیناتیوں کو میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں