جان ومال کی حفاظت کرنے والے ادارے شہریوں کی جان لے رہے ہیں، کبیر محمدشہی

پنجگور :نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ ریاست کے دستور آرٹیکل 9کے تحت شہریوں کو مکمل آئینی تحفظ حاصل ہے بدقسمتی سے بلوچستان میں دستور کی پامالی جاری ہے شہریوں کی جان ومال کومحفوظ بنانے والے اداریلوگوں کے جان لے رہے ہیں جس کااندازہ پنجگور میں بے گناہ شہری صابر سلیمان کا پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجگور میں شہید صابر سلیمان کے بھائی سردارعبدالحلیم سے تعزیت اورفاتحہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر حاجی محمدصالح بلوچ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ پھلین بلوچ تحصیل پنجگور کے صدر تاج بلوچ الطاف بلوچ محمد نواز بلوچ حضوربخش سمیت دیگر سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ آئین اورقانون پر عمل درآمدنہ ہونے کے باعث لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں سیکورٹی اہلکاروں اورپولیس کوآئین میں کسی صور ت شہریو ں پر گولی چلنے کی اجازت نہیں لیکن بلوچستان میں حالات اس کے برعکس ہیں ایک تسلسل کے ساتھ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیاجارہاہے نیشنل پارٹی شہید کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ہمارا مطالبہ کیاہے کہ صابرسلیمان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار اورواقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے نیشنل پارٹی واقعہ کے خلاف سینیٹ میں بھی آوازبلند کرے گی اور لواحقین کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں