ترقی کے نام پر لوگوں کو اپنی سرزمین پر جانے سے روکنا قبول نہیں، سردار اخترمینگل

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پر مقامی لوگوں کو اپنی سرزمین سے روکنا لوگوں کی استحصال ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا،سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ گوادر میں باڑ کا علاقہ تاکہ مقامی لوگ داخل نہ ہوسکیں۔ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں مقامی لوگوں کو اپنی سرزمین میں جانے سے منع کیا گیا ہے؟ یہ ترقی نہیں بلکہ استحصال ہے۔ ہم اسے کبھی قبول نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں