حکمران مستعفی نہ ہو ئے تو اسلام آباد کا رخ کرینگے، مولاناواسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی ممبران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا پی ڈی ایم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کر تی رہے گی،13دسمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ ہوگایوٹرن لینے والوں نے ہمیشہ یوٹرن لے کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیا حکمران مستعفی نہ ہو ئے تو پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اسلام آباد کا رخ کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے مستعفی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے پارلیمانی ممبرا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن اور میرے ہدایات پر بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے اگر بلوچستان کو ترقی ملی ہے تو جمعیت علما اسلام کے ہر دور حکومت میں ترقی ہوئی ہے مگر افسوس جمعیت علما اسلام کے حکومت میں نہ ہوتے ہی صوبہ بحرانوں سے دوچار ہے اور ترقیاتی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا اگر موجودہ حکمرانوں نے اپنے گھروں کا رخ نہیں کیا تو پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرکے وہاں دھرنا دینگے اور لاہور کا جلسہ حکمرانوں کیلئے ریت کی دیوار ثابت ہو گی اب بھی وقت ہے کہ سلیکٹیڈ حکمران فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کریں تاکہ جمہوری طریقے سے صاف و شفاف انتخابات ہو اور عوام کو ان کی نمائندگی مل سکے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ قومی جمہوری سیاست کی ہے اور بلوچستان کے قومی حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں