راجن پورسے کالعدم تنظیم کے 5ارکان گرفتار، اسلحہ برآمد
لاہور،کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے علاقے راجن پور میں کامیاب کارروائی کرکے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ان قبضے سے بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان روجھان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بند کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں وزیرخان،پیرمحمد،عاطل خان،باغی خان اوربلاول خان شامل ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments