حکومت پر قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ ختم کرنے کیلئے دباو

اسلام آباد، کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر گیس اور تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی کے بعد حکومت پاکستان پر مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے طویل المیعاد مہنگے معاہدے کو زبردستی ختم کردیا جائے۔سرکاری عہدیداروں نے میڈیا کوبتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں ایل این جی کی طلب میں انتہائی کمی ہوچکی ہے۔لہٰذا ایل این جی کی مہنگی درآمد پاکستان کیلئے خسارے کا سودا ہے۔ان عہدیداروں کے مطابق پاور سیکٹرکو توانائی کی لاگت کے حساب سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں،ان پر سرمائے کی لاگت کو نہیں دیکھا جاتا۔میرٹ آرڈرکو طے کرتے وقت کیپیٹل کاسٹ کو بھی دیکھنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں