خضدار ،لیویز فورس کی بھرتیوں میں منظورنظرافراد کو نوازا گیا، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہاگیا کہ سلیکٹڈڈ صوبائی حکومت نے گورننس کو اقربا پروری اور میرٹ کی خلاف ورزی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ملازمتوں میں حق دار اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے بجائے منظور نظر افراد کو تعینات کیا جارہا ہے۔ لیویز فورس خضدار میں تعیناتیوں میں میرٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی حق تلفی کی گئ ۔جو شدید قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان اس وقت عملاً مفلوج بن گیا ہے۔ادارے سیاسی مداخلت کے بدولت زبوں حالی کا شکار ہے۔ خضدار لیویز میں تحریری امتحانات اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کو بالائے طاق رکھکر سفارشی اور منظور نظر نوجوانوں کی بھرتیاں عمل میں لایا گیا.حق دار نوجوانوں کو مایوس کیا گیا۔جو کہ قابل افسوس اور مزمت ہے۔
Load/Hide Comments


