ؑغیرقانونی طور پرایران جانیوالے 18پاکستانی گرفتار

تفتان: ایرانی حکام نے 18پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے۔ تفصیلات کی مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 18پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا جن میں 9کا تعلق پنجاب، 2کا خیبر پختونخواہ، 3کا سندھ اور 4افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ 9افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے باعث واپس کردیا گیا۔ لیویز زرائع کے مطابق گرفتار مذکورہ افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں