مطلع العلوم جمعیت کا مرکز،مرتے دم تک مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینگے،حافظ خلیل

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے رکن صوبائی عاملہ سابق صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سارنگزئی مولانا حافظ عبد الرشید مولانا مفتی عبد الشکور مولانا علاالدین سارنگزئی شبیر احمد جمیل احمد نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمارا خاندان جوبلوچستان کے طول وعرض میں پھیلا ہوا ہے کا متفقہ اور ٹھوس پیغام ہے کہ جس طرح ہمارے والد بزرگوار سابق صوبائی امیر ومرکزی نائب امیر مولانا عبد الواحد رحمتہ اللہ علیہ اور نانا جان مولانا عرض محمد رحمتہ اللہ علیہ نے اس جماعت کے ساتھ مرتے دم تک ساتھ دیا عین اسی طرح ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم تن من دھن کی بازی لگاکر اس جماعت کی حفاظت کرکے مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ مولانا عبد الواحد رحمتہ اللہ علیہ مولانا عرض محمد رحمتہ اللہ علیہ کی روح کو تسکین پہنچا ئیں گے جس طرح ہمارے والد بزرگوار نے مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کاساتھ دے کر پورے بلوچستان میں جماعت کو منظم کیا اسی طرح ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مرتے دم تک ساتھ دے کر جمعیت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کا جماعتی کارکنوں خصوصا ہمارے خاندان پر بڑے احسانات ہیں اسی جماعت نے ہمیں ایم این اے، سینیٹر،ایم پی اے، عزت،شہرت، اور بہت سے جماعتی مناصب سے نوازا اور یہ سب کچھ جمعیت اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ہی کی مرہون منت ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں اس جماعت کے احسانات کے مقروض ہیں اس حوالے سے یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ جامعہ مطلع العلوم جماعت کا مرکز تھا مرکز ہے اور مرکز رہے گا اور ہمیں جمعیت علما اسلام کے ساتھ وابستگی پر فخر رہے گاہم تمام افراد اپنی جماعت سیاعتماد پربھرپور طریقے سے یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ اپنی جماعت کے ہم قدم رہیں گے کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسی میں بلوچستان اور پورے پاکستان کی بقا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں