بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری، پولیس بے بس
نئی دہلی: بھارت میں متنازع زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، مودی سرکار پھر مذاکرات کا جھانسہ دینے کوشش کر رہی ہے، مشرقی پنجاب میں کاشتکاروں نے کارپوریٹ سیکٹر کے منصوبوں پر کام روک دیا، پولیس بے بس نظر آئی۔
کسانوں کو تنگ کرنا مودی کو مہنگا پڑ گیا، کالے قوانین کے خلاف کاشتکار 26 نومبر سے مسلسل سراپااحتجاج ہیں۔ مشرقی پنجاب میں کاشتکاروں نے کارپوریٹ سیکٹر کے منصوبوں پر کام روک دیا۔ مظاہرین نے مودی اور اس کے کاروباری یاروں کے خلاف نعرے بازی کی۔
دیہاتی پروجیکٹس پر باری باری پہرا دینے لگے، بھارتی پولیس نے چندی گڑھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے مظاہرین کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ دلی اور اس کے ارد گرد کاشکاروں کے دھرنوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں، بھارتی میڈیا احتجاج چھپانے کی کوشش کرتا رہا تاہم کسانوں نے ویڈیوز بنا بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔
مودی سرکار مظاہرین کو پھر مذاکرات کا جھانسہ دینے کوشش کر رہی ہے، کسان رہنماوں نے کہا ہے متنازعہ قوانین کی منسوخی سے کم کسی چیز پر بات نہیں ہو گی۔