وزارت ہاؤسنگ سے سرکاری نوکریاں بیچنے کا نیٹ ورک پکڑا گیا
اسلام آباد:انصاف کی دعویدار حکومت میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں مبینہ ًطورپر سرکاری نوکریاں فروخت ہونے کا سکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔جھنگ پولیس کی اب تک تحقیقات کے مطابق سرکاری نوکریاں بیچنے کا نیٹ ورک کا مرکزی آفس پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں قائم تھا اور مبینہ طور پر سرکاری آفس میں بیٹھ کر مافیا سرکاری ملازمتیں غریب نوجوانوں کو فروخت کرنے کا دھند کرتے تھے اس مافیا اور نیٹ ورک کا مرکزی ملزم پی ایچ اے کا ملازم مرتضی نامی شخص تھا جس کا تعلق جھنگ سے ہے اور فیصل صالح حیات سابق وزیر داخلہ کے دور میں پی ایچ اے میں سیاسی بنیاد پر بھرتی ہوا تھا اور پھر سرکاری ملازمتیں فروخت کرکے لاکھوں کے اثاثے بنا چکا ہے جس کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ بھی دائر ہے اور اس کا والد ملک شیر گرفتار ہے جبکہ مرتضی خود بھگوڑا ہے
Load/Hide Comments


