پاکستان کا جھنڈا لگا کر لاش،ہتھیار،منشیات جو چائیں لے جائیں کچھ نہیں کہا جائے گا، اختر مینگل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سردار اختر مینگل نے پی ڈی ایم کے جلسے اسلام آباد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم الیکشن کمیشن وزیراعظم کے سیکرٹریٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے ہم دستور کی بالادستی کی مانگ کر رہے ہیں، شاہراہ دستور پر آج کھڑے ہوکر ہم دستور کی بالادستی مانگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک آئین پر کھڑا ہے لیکن عوام آئین کی دستور کی بالادستی کی مانگ کر رہے ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ جس نے آئین کی قسم کھاکر یہاں پر آئی ہے وہ آئین کی پامالی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس اگر بلوچستان میں ہوتا تو آج ہمیں لٹکایا جاتا، واگا بارڈر لاہور سے 15کلومیٹر دور ہے لیکن ایجنٹس بلوچستان سے نکلتے ہیں، اگر بارڈر اتنا نزدیک ہے توایجنٹس بلوچستان سے کیسے نکلتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں شامل لوگوں کو سزا نہیں ملتی جبکہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ علی وزیر جنہوں نے اپنے وطن اور اپنے لوگوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائی ان کو نااہل کرنے کیلئے ریفرنس دائر کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جس ترازو میں انصاف دینا چاہیے وہاں پر ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزتیں تولی جاتی ہیں، ہمارے بچوں کی لاشوں کی چیتھڑے تولے جاتے ہیں ان ترازو میں ہمارے بزرگوں کی پگڑیاں تولی جاتی ہیں،بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈالگا کر چرس افیون، لوگوں کی لاشیں ہتھیار سب کچھ ایک علاقے سے دوسرے علاقے لے جائیں آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، بلوچستان اور وزیرستان میں آپریشن کیا جا رہا ہے، فوج کو جب تک بیرکوں میں نہیں بھیجا جاتا یہ گاڑی نہیں چلنے والی چائیں آپ اس کا نام پاکستان رکھیں یا شاہراوں کا نام دستور رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں