تاریخ!تین بلوچ رہنماؤں کی میتوں کو انکے چاہنے والوں سے دور رکھا گیا

کراچی، شورش زدہ بلوچستان کی تاریخ انوکھی بنتی جا رہی ہے، مزاحمت ہی بلوچ رہنماؤں کو تاریخ میں امر کررہی ہے، موت کے بعد بھی انکے چاہنے والوں کو ان سے دور رکھا جاتا ہے 2006ء میں شہید نواب اکبر بگٹی کے جسد خاکی تابوت میں مقفل کر کے انکے لواحقین کو بھی نہیں دیا گیا، اسی طرح بلوچوں کے سب سے مقبول رہنماء نواب خیر بخش مری کی میت کو کراچی سے کوئٹہ لانے کیلئے ہوائی سفر کا انتخاب کیا گیا تاکہ کراچی سے کوئٹہ تک بلوچ عوام اپنے رہنماء کے دیدار سے محروم رہیں اسی طرح کینیڈا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالی بلوچ رہنماء کریمہ بلوچ کی لاش کو بھی ان کے چاہنے والوں سے دور رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں