بلوچستان میں کورونا وائرس کے 14نئے کیسزرپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 14نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں ابتک متاثرہ مریضوں کی تعداد18750ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائر س سیل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کوبلوچستان کے2اضلاع کوئٹہ اور لسبیلہ کورونا وائرس کے مزید14کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ مریضوں کی تعداد18750ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا 36مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد18282ہوگئی ہے جبکہ 182ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعا ل مریضوں کی تعداد273ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.52فیصد رہی جبکہ ابتک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 193افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں