لوگوں کو میڈیا پر اعتماد نہیں، اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں، ٹرمپ کا صحافی کو جواب
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مر جائیں گے لیکن اب یہ نمبرز بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ زندگی واپس لوٹ آے اس سب کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی گائیڈ لائنز کو 30 اپریل تک بڑھائیں گے۔میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے وہ خاتون صحافی کو سوال کرنے سے مسلسل ٹوکتے رہے اور امریکی صدر نے خاتون صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا میڈیا پر اعتماد نہیں رہا۔ آپ لوگ کچھ مثبت کام کیوں نہیں کرتے؟۔امریکی صدر نے خاتون صحافی کو کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں اچھا بنیں اور دھمکی نہ دیں۔