بلوچستان عوامی پارٹی میں نظریاتی لوگ نہیں ہے سب لوٹے ہیں،علی مدد جتک
ُپشین: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا کہ پارٹی کیلئے جیالوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سینٹ انتخابات کے بعد باپ پارٹی کو کوئی گھاس نہیں ڈالے گا بلوچستان عوامی پارٹی میں نظریاتی لوگ نہیں ہے سب لوٹے ہیں یہ وہ 9/16کے پانے ہیں جو ہر نٹ پرآسانی سے لگتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں ملک جلال کاکڑ مرحوم کی رہائشگاہ پر حاجی شیر محمد ترین کی پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لوٹوں کو کسی صورت پارٹی میں جگہ نہیں دے گی عنقریب پی ٹی آئی کی وکٹ نہیں وکٹیں گرے گی سابق وزیر اور موجودہ ایم پی ایز ہمارے پاس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 53سالوں سے وجود رکھتی ہے اور عوامی خدمت کرتی رہی ہے آج دوسری طرف باپ جو 24گھنٹے میں بنی اور چند سیٹیں لیکر اسمبلی کے اندر گئے جسکا کوئی آئین و منشور بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ عوام کی پرچی سے نہیں آتے وہ عوام کو جوابدے نہیں ہوسکتے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے جو ساتھی ناراض ہیں انکے گھر جاکر انہیں واپس منائیں گے نواب اسلم رئیسانی ہمارے ساتھی رہے ہیں پارٹی نے چند وجوہات پر انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے جو ابھی پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ہے انہیں پارٹی میں واپس لانے کااختیار مرکزی قائدین کو ہے اگر موقع ملا تو انہیں ضرور دعوت دونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین نے پی ڈی ایم جلسوں میں ہمیشہ شرکت کی ہے حلقہ پی بی 20 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ووٹ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو پڑیں گے پی پی پی ملک کی بڑی جماعت ہے سینٹ میں اکثریت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پشین کی ضلعی کابینہ کو تحلیل کردیا گیا ہے ضمنی الیکشن کے بعد ورکرز کو بیٹھا کر ان سے کہونگا کہ وہ اپنا بندہ دیں۔تقریب میں شریف خلجی، میر ریاض شاہوانی، عبدالغنی بنگلزئی،سید محمد انور آغا، خیر محمد ترین،ملک شوکت علی کاکڑ اور نادر خان کاکڑ بھی موجود تھے۔


