افغان طالبان کی نیٹو کو طے شدہ فوجی انخلا میں تاخیر کے خلاف تنبیہ

کابل:افغان طالبان نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ہندو کش کی اس ریاست سے طے شدہ فوجی انخلا میں ممکنہ تاخیر کے خلاف تنبیہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی تاخیر نیٹو کی طرف سے جنگ کے تسلسل کی خواہش سمجھی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی قیادت نے کہا کہ اس انخلا میں کسی بھی تاخیر کا مطلب یہ ہو گا کہ نیٹو اتحاد جنگ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ ہمارا نیٹو کے آئندہ وزارتی اجلاس کے حوالے سے اس اتحاد کو مشورہ یہی ہو گا کہ افغانستان پر قبضے اور جنگ کو جاری رکھنا نا تو نیٹو کے اپنے مفاد میں ہو گا اور نا ہی افغان عوام کے مفاد میں۔طالبان کے اس بیان کے مطابق جو کوئی بھی جنگوں اور قبضے میں توسیع کی کوشش کرے گا، اسے اسی طرح جواب دہ بنایا جائے گا، جیسے گزشتہ دو عشروں کے دوران دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں