عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے صدر کی رہائش گاہ پر دھماکہ

تیراہ :خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر کے صدر کی رہائش گاہ پر دھماکہ ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خیبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان نے رہائشگاہ سے چوکیدار کو باہر نکال کر بارودی مواد نصب کرکے دھماکہ کیا۔ دھماکے کے باعث رہائشگاہ میں موجود سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں