بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کو عہدے سے ہٹادیا

انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کی قیادت نے فیصلوں میں سابق وزیراعظم و بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دیے، علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کیلئے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا، علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم کے پی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا، انصاف لائرز فورم میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو صرف مرکزی کابینہ ہٹا سکتی ہے۔پارٹی ذرائع نے کہاکہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو بشریٰ بی بی اور قاضی انور کے بغیرمشاورت فیصلوں پرتشویش ہے اور عہدوں میں تبدیلیوں کیلئے مرکزی کابینہ کے بجائے بشریٰ بی بی کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں