ایلون مسک کو اسٹار لنک کی سروسز شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کا انتظار

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹار لنک میں بات چیت جاری ہے، درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، سروس کے لائسنس کیلئے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل اسپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت درخواست کا جائزہ لے رہی ہے، لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، بینڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، تمام غیر ملکی سٹیلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلئے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلئے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں