ایران و افغانستان سے منسلک سرحدوں کو جدید ترین بنائینگے، شیخ رشید

تفتان:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک ایران اور افغانستان بارڈر کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد ورفت کو مزید آسان بنائینگے پاکستان اور ایران کے سرحدی باڑ پر باڑ لگانے کا کام چالیس فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ 928کلو میٹر بارڈر پر کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد تربت سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تفتان بارڈر پہنچے جہاں پر انہوں نے تفتان بارڈر پر پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کو انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت سے متعلق بریفنگ دی گئی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پاکستان، ایران بارڈر فینسگ کا جائزہ زائرین کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے زائرین کے لئے حالیہ سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام اسی سال دسمبر تک مکمل ہوجائیگا شیخ رشید کو بتایا گیا ہے کہ پاک ایران اور افغانستان بارڈر مینیجمنٹ کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو مزید آسان بنائیں گے۔وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں یاد رہے کہ آئی جی ایف سی بلوچستان ساتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں